حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی

0
424

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کی ہے، جس کی تصدیق اسرائیلی فوج نے بھی کر دی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے فارنزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا گیا ہے اور شناخت ہونے کے بعد گھر والوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ حماس کے پاس ابتدائی طور پر 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود تھیں، جن میں سے 23 کو پہلے ہی اسرائیل کے حوالے کیا جا چکا ہے۔ اب بھی حماس کے پاس پانچ یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں، جنہیں جلد اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا