خبردار!عازمین حج کی صحت بارے سعودی حکومت کا بڑا اعلان

0
135

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج اور انہیں صحت مندی کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ دینے والے ڈاکٹروں کو خبردار کیا ہے کہ سعودی وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق بیمار افراد کے لیے حج کرنا ممنوع ہے۔

حج 2026 کے لیے طبی شرائط میں شامل ہیں: کینسر، دل، گردے، پھیپھڑے، جگر، رعشہ، نفسیاتی امراض، کمزور یادداشت، حاملہ خواتین، کالی کھانسی، تپ دق، اور وائرل ہیمرج بخار۔

وزارت نے واضح کیا کہ جعلی یا غلط سرٹیفیکیٹ دینے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی ہوگی اور بیمار عازمین حج کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جائے گا، جس کے اخراجات مریض خود ادا کرے گا۔ سعودی حکام کی مانیٹرنگ ٹیمیں عازم حج کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کی تصدیق بھی کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا