غزہ سے کشمیر تک ظلم جاری، امت کو متحد ہونا ہوگا: خواجہ آصف

0
365

سیالکوٹ — وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غزہ سے کشمیر تک ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور مسلم دنیا کو متحد ہو کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے خلاف لڑائی جاری ہے اور اگر مسلمان ایک نہ ہوئے تو وہی مشکلات ہر جگہ جنم لیں گی جن کا سامنا آج فلسطین، غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں کو ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ و جاوید رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق پاکستانیوں کو اقبال کے کلام کی حقیقی تعبیر بننا ہوگا۔ اقبال اور قائداعظم قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ میں اقبال کی جائے ولادت پر یومِ ولادت منانا باعثِ فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بزرگ بھی اسی محلے میں رہتے تھے اور اقبال کا کلام اردو و فارسی دونوں زبانوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہم شاعرِ مشرق کے پیغام سے دور ہو گئے ہیں، حالانکہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا خواب دیکھا تھا۔ اقبال کی شاعری اور فلسفہ ماضی میں بھی عالمی شہرت رکھتے تھے اور آج بھی دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

خواجہ آصف نے زور دیا کہ امت اس وقت بھٹک چکی ہے۔ غزہ سے کشمیر تک مسلمان ظلم کا شکار ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہمیں ہمت دے کہ ہم فلسطین، غزہ اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے مؤثر آواز اٹھا سکیں۔ ان کے مطابق اپنی اپنی مملکت تک محدود رہنے کے بجائے امت کو مشترکہ مقصد کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا