وزیراعظم کا سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ، ترمیم کی منظوری میں تعاون پر اظہارِ تشکر

0
602

اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اتحادی جماعتوں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ صدر آصف زرداری سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے ممنون ہیں جنہوں نے قومی سوچ کے ساتھ حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، قومی مفاد اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے لیے مشترکہ کوششیں کی گئیں۔ ان کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم سمیت حکومت کے تمام بڑے فیصلے اتحادیوں کے تعاون کا نتیجہ ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں بھی حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اتفاقِ رائے کی عکاس ہیں، اور اسی مشترکہ سوچ نے ملک کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر بنائی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے، سیاسی و معاشی استحکام سے ملک درست سمت کی طرف بڑھ رہا ہے، اور ترقی و خوشحالی کے لیے تمام فریقین کو متحد ہو کر کام جاری رکھنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا