اسلام آباد میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تمام چار ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے سے متعلق ترمیم منظور نہ ہو سکی۔
اسی طرح بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی نشستوں میں اضافے کی تجویز بھی مسترد کر دی گئی۔ مسلم لیگ ق کی ملک بھر میں یکساں نصابِ تعلیم سے متعلق ترمیم اور عوامی نیشنل پارٹی کی خیبر پختونخوا کے صوبائی نام میں تبدیلی کی سفارش بھی قبول نہیں کی گئی۔
ادھر مجوزہ آئینی ترمیم کے تحت صدرِ پاکستان کو آرٹیکل 248 کے مطابق تاحیات استثنیٰ دینے کی تجویز برقرار ہے، جو ماضی کے مقدمات پر بھی لاگو ہو گی۔






