فضل الرحمان کا آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

0
421

کراچی میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بیرونِ ملک روانہ ہوگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وہ غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے کراچی سے دبئی گئے، جہاں سے وہ بنگلادیش پہنچیں گے۔

مولانا فضل الرحمان بنگلادیش میں ہونے والی عالمی ختمِ نبوت کانفرنس میں شرکت کریں گے، جس میں دنیا بھر سے علماء و مشائخ کو مدعو کیا گیا ہے۔

روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ حکومت نے 26ویں ترمیم سے نکالے گئے نکات کو دوبارہ 27ویں ترمیم میں شامل کرکے عہد شکنی کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا