سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری کا عمل جاری،اپوزیشن کا شور شرابہ

0
658

اسلام آباد: سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری جاری ہے اور اب تک 32 شقیں کثرتِ رائے سے منظور کی جا چکی ہیں۔

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیم ایوان میں پیش کی، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر شق وار منظوری کا عمل شروع ہوا۔

ترمیم پیش ہوتے ہی ایوان میں شور شرابہ شروع ہو گیا، اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اس دوران سینیٹر روبینہ ناز کے اصرار کے باوجود پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو احتجاج میں شامل نہیں ہوئے۔

وزیرِ قانون نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام سینیٹرز کے تعاون کے شکر گزار ہیں، میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام بنیادی نکتہ تھا، مشترکہ کمیٹی میں تمام جماعتوں نے تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم سیاسی جماعتوں کی مشترکہ کاوش ہے اور مشاورت کے بعد چند شقوں میں اضافہ بھی کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی ف کے سینیٹر احمد خان نے آئینی ترمیم کی حمایت کی، جبکہ حکومتی اتحاد کے ساتھ ان دونوں جماعتوں کے ایک ایک سینیٹر بھی حمایت میں کھڑے ہوئے۔

سینیٹر عرفان صدیقی اور جان محمد بلیدی کارروائی کا حصہ نہیں بنے۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے سینیٹ میں اراکین قومی اسمبلی کی موجودگی پر اعتراض بھی اٹھایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا