پختونخوا میں انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کا اجراء

0
420

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ کا اجراء کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کیونکہ تعلیم یافتہ خواتین مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہیں۔ اس پروگرام کے تحت صوبے کی 55 ہزار سے زائد طالبات مفت اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خواتین کو ترقی کے تمام شعبوں میں برابر مواقع فراہم کر رہی ہے، جبکہ آئندہ بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے لیے مزید فنڈز بڑھائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف فیمیل ایجوکیشن کارڈ خواتین کے لیے خود اعتمادی، امید اور وقار کی نئی علامت ہے، اور صوبہ خیبرپختونخوا خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں مثال بنے گا۔

سہیل آفریدی نے ایم ڈی کیٹ پاس کرنے والے یتیم طلبہ کے لیے بھی مفت اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا