اسلام آباد بار کونسل نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور حملے میں وکلا اور بے گناہ شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
بار کونسل نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور 12 تا 14 نومبر تک اسلام آباد کی تمام عدالتوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا۔
اعلامیہ میں عدالتی ادارے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ فعل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شفاف اور فوری تحقیقات کے مطالبے کے ساتھ عدالتوں میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔






