پی ٹی آئی وفد کی گورنر پختونخوا کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت

0
366

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور انہیں صوبائی اسمبلی میں منعقد ہونے والے امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

وفد میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، جنید اکبر، اسد قیصر، محبوب شاہ، صبغت اللہ، عاطف خان، ڈاکٹر امجد، سلیم ارحمان سمیت دیگر اراکین شامل تھے۔ وفد نے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ کے طور پر گورنر کی شرکت اور رہنمائی امن و ترقی کے لیے اہم ہوگی۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے امن جرگے میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنا ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے امن اور مجموعی ترقی کے لیے ان کا تعاون ہمیشہ صوبائی حکومت کے ساتھ رہے گا۔

گورنر نے مزید کہا کہ خوشی ہے اسپیکر اور صوبائی حکومت نے امن جرگے کا مثبت قدم اٹھایا، موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام سیاسی قوتیں متحد ہو کر صوبے کے حقوق اور امن کے لیے کام کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا