فیصل راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر نامزد

0
339

پیپلزپارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف کے مطابق آج ہی وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی اور ووٹنگ پیر کو ہوگی۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے، جبکہ پارٹی رہنماؤں نے اسے کشمیر کے موجودہ حالات میں صحیح فیصلہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے استعفیٰ سے انکار کرتے ہوئے عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا