مقبوضہ جموں و کشمیر: سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا، جس میں اب تک 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے پولیس اسٹیشن کی عمارت اور کئی گاڑیاں شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔
حکام نے ہلاکتوں کے خدشات کا اظہار کیا ہے، تاہم اب تک باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔






