اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا اہم سہولت کار گرفتار

0
286

اسلام آباد: اسلام آباد کچہری میں خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور ایک اور اہم سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کی تھی، جبکہ انٹیلی جنس اداروں نے اُس درزی کو بھی حراست میں لیا ہے جس نے حملے کے لیے تیار کی جانے والی خودکش جیکٹ پر کام کیا تھا۔

تحقیقات کے مطابق خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی اور بارودی مواد بھی وہیں پہنچایا گیا۔ گرفتار سہولت کار نے جیکٹ کو گڑ کی بوری میں چھپا کر پشاور سے لایا اور تین دن تک ایک درخت کے نیچے محفوظ رکھا۔ بعد ازاں جیکٹ کچھ دن تک ایک ٹیلر کے پاس بھی موجود رہی، جسے معلوم تھا کہ یہ خودکش حملے میں استعمال ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ مرکزی سہولت کار کی گرفتاری کے بعد اس سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، اور اس نے فتنہ الخوارج سے رابطوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا