صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا

0
384

اسلام آباد میں ایوان صدر میں ایک پروقار تقریب کے دوران پاکستان نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ دیا۔ صدر آصف علی زرداری نے یہ اعزاز اُنہیں پیش کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ اعلیٰ سول و عسکری حکام اور سفارتی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر اردن کے بادشاہ نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو معزز شخصیات اور سربراہانِ مملکت کو دیا جانے والا اہم اعزاز ہے۔ یہ اقدام پاکستان اور اردن کے درمیان گہرے احترام اور دوستی کی علامت قرار دیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں شاہ عبداللہ دوم نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا