کانگو حکومت ،باغی گروہ درمیان امن معاہدہ طے پا گیا

0
305

کنساشا میں کانگو میں طویل سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کانگو حکومت اور ایم 23 باغی گروہ کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا اور دونوں فریقین نے دوحا میں دستخط کیے ہیں۔

امن معاہدے میں قطر اور امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔ معاہدے کے تحت ایم 23 باغی گروہ ہتھیار ڈال کر حکومت کے ساتھ شامل ہوگا۔

عالمی ماہرین کے مطابق یہ معاہدہ کانگو میں امن قائم کرنے کی جانب ایک بڑی کامیابی ہے، فریقین کے درمیان اعتماد بڑھانے اور مذاکرات کے نئے راستے کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ کانگو حکومت اور ایم 23 گروہ کے درمیان تنازع 2012 سے جاری تھا، اور اس سال کی لڑائی میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا