پچھلی جنگ ٹریلر تھا فلم ابھی باقی ہے، بھارتی آرمی چیف کی بڑھک

0
443

آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی آرمی چیف ایک بار پھر خام خیالی میں بلند بانگ دعوے کرنے لگے ہیں۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی نے نئی دہلی میں ہونے والے حالیہ دھماکے کی ناکامی کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور محض ایک ٹریلر تھا جو 88 گھنٹوں میں اختتام پذیر ہوا، اصل “فلم” اب شروع ہوگی۔

ایک تقریب کے دوران جب ان سے آپریشن سندور کے نتائج سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل میں اگر کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو بھارتی فوج پوری طرح تیار ہے اور مناسب جواب دے گی۔ ان کے یہ بیانات اس پس منظر میں دیے گئے ہیں جب بھارت رواں سال مئی میں پاکستان کے خلاف عسکری مہم جوئی کی ناکام کوشش کر چکا ہے۔

پاکستان کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں بھارت کو شدید نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ فضائی اور زمینی افواج نے دشمن کی پیش قدمی کو نہ صرف روکا بلکہ بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کارروائی میں بھارت کے متعدد طیارے بھی مار گرائے گئے، جن میں رافیل جیسے جدید جنگی طیارے بھی شامل تھے، جبکہ پاکستان کا کوئی طیارہ نقصان کا شکار نہیں ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر بھی اس واقعے کا ذکر ہوتا رہا ہے اور مختلف مواقع پر غیر ملکی رہنماؤں نے بھارت کے بھاری جانی و مالی نقصان کی نشاندہی کی ہے۔ اس پس منظر میں بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ بیانات ماہرین کے مطابق داخلی سطح پر ناکامیوں کو چھپانے اور عوامی رائے کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا