اسلام آباد: فیڈرل اردو یونیورسٹی میں قرشی فاؤنڈیشن کے تحت ہیلتھ کلینک قائم

0
638

فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں قرشی فاؤنڈیشن کے تعاون سے جدید طبی سہولتوں سے آراستہ کلینک فعال کر دیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور قرشی فاؤنڈیشن کے سی ای او عادل سعید میر نے کلینک کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، فیکلٹی ممبران اور انتظامی عہدیداران نے شرکت کی۔ شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اس موقع پر کہا کہ کلینک کا قیام یونیورسٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سہولت نہ صرف طلبہ اور اساتذہ بلکہ بیرونی افراد کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

ڈاکٹر ضابطہ شنواری کا کہنا تھا کہ صحت مند طلبہ معاشرتی، فکری اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور اس حوالے سے یونیورسٹی میں منظم ہیلتھ کیئر سسٹم کی کمی کو قرشی فاؤنڈیشن نے پورا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہربل میڈیسن کم خرچ اور محفوظ علاج کی مؤثر صورت ہے، قرشی فاؤنڈیشن پہلے بھی کراچی گلشن کیمپس میں یہ سہولت فراہم کر چکی ہے، اور امید ہے کہ عبد الحق کیمپس میں بھی کلینک قائم ہوگا۔

قرشی فاؤنڈیشن کے سی ای او عادل سعید میر نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا فاؤنڈیشن کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلینک کا سارا عملہ قرشی فاؤنڈیشن کا ہوگا اور طلبہ کو معیاری طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

تقریب میں کیمپس انچارج ڈاکٹر صبا بشیر، ایڈیشنل رجسٹرار علیم رضا، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی اور قرشی فاؤنڈیشن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ فیکلٹی نے کلینک کے قیام کو ممکن بنانے پر شیخ الجامعہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا