اسحاق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر سے ملاقات، پاک–ای یو شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

0
444

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات، تعاون اور مستقبل کی شراکت داری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے پاک–ای یو تعلقات کے مثبت اور تعمیری رخ کو سراہا اور تجارتی، اقتصادی، سفارتی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کی مستقل حمایت کو قابلِ قدر قرار دیا۔ ملاقات کے دوران جی ایس پی پلس، تجارتی روابط اور اقتصادی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار ان دنوں برسلز کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ پاکستان–ای یو اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں اجلاس میں بھی شرکت کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا