ریاض: اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ ہم وطن ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم نے مسلسل متاثرکن تھروز کیں۔ ان کی پہلی تھرو 75.44 میٹر رہی، دوسری تھرو میں انہوں نے 83.05 میٹر کی شاندار تھرو کی، تیسرے اٹیمپٹ میں 82.48 میٹر اور چوتھی باری میں 77.06 میٹر ریکارڈ کیے۔
ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔
یاسر سلطان نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 76.04 میٹر کی تھرو کے ساتھ ملک کے لیے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز نے 76.01 میٹر کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل حاصل کیا۔






