روس نے پاکستان، بھارت اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

0
349

اسلام آباد: روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا ہے کہ روس خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان انھوں نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کی ایک نشست میں دیا۔

روسی سفیر نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک، افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کو کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے میں کشیدگی میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت بھی شامل ہے، اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مقامی فریقین کی کوششیں سب سے مؤثر ہیں۔

البرٹ خوریف نے پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی جغرافیائی اور سفارتی حیثیت خطے کے امن اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے معاشی اور سماجی ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی، جس کے بعد پاکستان اور روس کے تعلقات میں مزید گرمجوشی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا