یوکرین پر تازہ روسی حملے، جرمنی کا بڑا اعلان

0
343

روس کی حالیہ حملہ آور کارروائیوں کے تناظر میں جرمنی نے یوکرین کی دفاعی ضروریات سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔ برلن حکام کے مطابق جرمنی یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کے معاملے پر فعال گفتگو میں مصروف ہے۔

جرمن چانسلر نے تصدیق کی کہ لانگ رینج میزائل کی فراہمی کے بارے میں مذاکرات تقریباً حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جدید ہتھیار جلد یوکرین کے دفاع کے لیے دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جاری معاہدوں میں نہ صرف میزائل کی فراہمی بلکہ مستقبل میں یوکرین کے اندر ہی اس قسم کے ہتھیاروں کی پروڈکشن کا امکان بھی شامل ہے، جس سے یوکرین اپنی دفاعی استعداد میں نمایاں اضافہ کر سکے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا