ریڈ لائن بی آر ٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی فیصلے کیے گئے ہیں، شرجیل میمن

0
332

کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے حکومت سندھ دن رات کام کر رہی ہے اور منصوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

شرجیل میمن سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی کے مختلف مراحل، تعمیراتی رفتار اور تکنیکی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ کراچی جیسے بڑے اور پیچیدہ شہر میں ٹرانسپورٹ منصوبے چیلنجنگ ہوتے ہیں کیونکہ مختلف اداروں کی زیر زمین اور زمینی یوٹیلٹیز منصوبوں کا حصہ بنتی ہیں۔ ریڈ لائن بی آر ٹی میں یوٹیلٹیز کی منتقلی بڑا مسئلہ تھا، تاہم بیشتر تکنیکی رکاوٹیں دور کر لی گئی ہیں اور باقی امور بھی مربوط حکمتِ عملی سے حل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ سندھ اور متعلقہ ٹیم مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہے، منصوبے کے دفاتر 24 گھنٹے کھلے رہتے ہیں تاکہ کام میں کوئی تاخیر نہ ہو۔ حکومت سندھ کا مقصد ہے کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو کر شہریوں کو جدید سفری سہولیات فراہم کرے۔

اے ڈی بی کے وفد نے ریڈ لائن بی آر ٹی کی رفتار اور انتظامی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس منصوبے کو ایک بہترین اور ایوارڈ وننگ ماڈل کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ وفد کے مطابق مشترکہ کوششوں سے کراچی کے شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا