مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع عام شروع، ہزاروں افراد شریک

0
419

لاہور میں مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا تین روزہ اجتماع عام شروع ہو گیا، جس میں ملک بھر سے خواتین، بچوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔

اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ابراہم اکارڈ پر کسی سودے بازی کی کوشش کریں تو عبرت کا نشان بنائیں گے اور کشمیر کے معاملے میں کسی رعایت کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان کا دامن شرکا کے لیے چھوٹا پڑ گیا، یہ اجتماع نہ صرف پاکستان میں اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے بلکہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔ ہفتہ کو بین الاقوامی سیشن میں تقریباً 150 غیرملکی مندوبین بھی شریک ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی خاندانی اجارہ داری یا اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے والی جماعت نہیں، اور ملک پر مافیا کے راج کو ختم کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس نے اجتماع عام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے ہیں، اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر کارکنوں اور سامان کی چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا