پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا

0
431

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جمادی الثانی 1437ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ کمیٹی کے مطابق ملک کے کسی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لیے یکم جمادی الثانی اب 23 نومبر، اتوار کو ہوگی۔

لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوانِ اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا۔ محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود اور گرد آلود رہا، جبکہ اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی زونل کمیٹیوں نے اجلاس کیے اور اتفاقِ رائے سے چاند کی عدم رویت کا فیصلہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا