اسلام آباد: حساس اداروں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل کمپلیکس جی-11 حملے کے ایک اور اہم سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم جمشید نے پشاور سے اسلام آباد تک خودکش جیکٹ پہنچانے میں سہولت کاری کی اور اسے اپنے لوڈر رکشہ میں منتقل کیا۔
گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔





