آزاد کشمیر کابینہ اراکین کو وزارتوں کے قلمدان تفویض

0
390

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان باضابطہ طور پر تفویض کر دیے گئے ہیں۔ حکومت نے مختلف محکموں کی ذمہ داریاں نئے وزرا کے سپرد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سینئر وزیر میاں عبدالوحید کو قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کا قلمدان دیا گیا ہے، جبکہ سردار جاوید ایوب کو جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا چارج سونپا گیا ہے۔

چودھری قاسم مجید کو خزانہ و ان لینڈ ریونیو کی وزارت دی گئی ہے۔ سید بازل علی نقوی کو صحت عامہ اور بہبود آبادی کا چارج مل گیا۔ دیوان علی چغتائی کو محکمہ تعلیم (اسکولز) کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔

جاوید اقبال بڈھانوی کو وزارتِ خوراک، سردار ضیا القمر کو مواصلات و تعمیرات عامہ، جبکہ چودھری ارشد حسین کو توانائی و آبی وسائل کی وزارت دی گئی ہے۔ ظفر اقبال ملک وزیر کالجز، سردار محمد حسین وزیر زکوٰۃ و عشر اور چودھری علی شان سونی کو زراعت و امور حیوانات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

چودھری اخلاق وزیر ریونیو، عامر یاسین وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی اور چودھری یاسر سلطان کو فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

چودھری محمد رشید کو پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، رفیق نیئر کو مذہبی امور و اوقاف، فہیم ربانی کو سیاحت اور نبیلہ ایوب کو کشمیر کاز کی وزارت دی گئی ہے۔

احمد صغیر کو مشیر برائے کھیل، نوجوان و ثقافت، جبکہ فہد یعقوب کو مشیر برائے صنعت و تجارت مقرر کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا