مس یونیورس کا تاج میکسیکو کی حسینہ کے سر سج گیا

0
283

تھائی لینڈ: مس یونیورس 2025 کا تاج میکسیکو کی فاطمہ بوش کے سر سج گیا۔

پچیس سالہ فاطمہ بوش اپنی انسانیت دوست سرگرمیوں اور رضاکارانہ کاموں کے لیے مشہور ہیں۔ فائنل سے پہلے مقابلے میں ہونے والی ڈرامائی صورتحال اور تھائی ایونٹ ڈائریکٹر کی سرزنش کے باوجود انہوں نے جیت اپنے نام کی۔

فائنل میں آئیوری کوسٹ، فلپائن، تھائی لینڈ اور وینزویلا سمیت دیگر شرکاء شامل تھیں، جنہیں 120 سے زائد امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔

فائنل سے پہلے فاطمہ نے ڈائریکٹر کی سرزنش کے جواب میں واک آؤٹ کیا، جس میں مس عراق سمیت دیگر شرکا نے بھی ان کا ساتھ دیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر نے معافی مانگی۔

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے فاطمہ کو خواتین کے لیے ایک مثال قرار دیا۔ فائنل کے دوران دیگر حادثات بھی پیش آئے، لیکن فاطمہ بوش کی محنت اور حوصلے نے انہیں فاتح بنایا اور مس یونیورس 2025 کا تاج جیتنے میں مدد دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا