اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آج کے ضمنی انتخابات پرامن اور بلا رکاوٹ ہوئے، تاہم ٹرن آؤٹ کم رہی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ضمنی انتخابات میں ہمیشہ عوام کی دلچسپی کم رہتی ہے اور اس مرتبہ نمبر گیم میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے بھی ووٹرز کی حوصلہ افزائی کم تھی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن میں غیر معمولی شکایات موصول نہیں ہوئیں، ڈی آراوز کی جانب سے کچھ رپورٹس کمیشن کو موصول ہوئی ہیں اور کمیشن نے خود بھی کچھ شکایات کا نوٹس لیا۔ طلال چودھری کو کل سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن وقتاً فوقتاً اپنی تجاویز حکومت کو بھیجتا رہتا ہے اور الیکشن ٹربیونل کو ہدایات دینے کا اختیار کمیشن کے پاس نہیں ہے۔






