سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کر گئے

0
93

لاہور: سابق انٹرنیشنل امپائر خضر حیات انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور 86 برس کی عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ خضر حیات نے پاکستان ریلویز کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے بعد 70 کی دہائی میں امپائرنگ کا آغاز کیا اور طویل عرصے تک قومی و بین الاقوامی سطح پر ذمہ داریاں نبھائیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں 34 ٹیسٹ اور 57 ون ڈے انٹرنیشنل میچز سپروائز کیے جبکہ تین ورلڈکپ مقابلوں میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیے۔ امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہے اور ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دیتے رہے۔ خضر حیات کی خدمات کو کرکٹ حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا