الیکشن کمیشن نے اسد قیصر کے بیان کا نوٹس لے لیا

0
400

اسلام آباد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزامات لگائے، جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان کے بیان کا نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے بیان کا ٹرانسکرپٹ منگوا لیا ہے، جس کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین چیف و کمیشن کا کیس زیر التواء ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا