وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

0
533

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کو ہمیشہ کی حمایت اور یکجہتی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے گزشتہ دو ماہ میں ریاض کے اپنے کامیاب دوروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔ وزیراعظم نے دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا کہ وہ ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کریں گے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیں گے۔

سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام

جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ موجودہ دفاعی اور تزویراتی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے سعودی عرب کی مضبوط خواہش کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا