اسحاق ڈار سے ایرانی مشیر علی لاریجانی کی ملاقات، پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

0
521

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخی، ثقافتی اور اقتصادی اعتبار سے بہت اہم ہیں اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے بھی تعلقات کی مزید ترقی اور دو طرفہ مفادات کے تحفظ میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی اہمیت پر بات کی۔

اس کے علاوہ، پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے ایکس پوسٹ میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کے دورے کو بے نظیر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ایک تاریخی موڑ اور اہم لمحہ ثابت ہوگا، جو دونوں برادر اقوام کے مضبوط اور آزمائے ہوئے تعلقات کو ایک نئے سٹریٹجک مرحلے میں داخل کرے گا۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ دنیا میں تیز رفتار تبدیلیوں اور اس خطے کے نظام میں جدید تحرک کے پیش نظر ایران اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سٹریٹجی کی تیاری پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا