خواتین پر تشدد ختم کیے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا:آصفہ بھٹو زرداری

0
52

اسلام آباد: خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ معاشرے ترقی نہیں کرسکتے جہاں خواتین خوف یا خاموشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ریاستِ پاکستان تمام خواتین اور بچیوں کی عزت، حقوق اور حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سزا سے بچ جانے کی ثقافت ختم کرنا انصاف کے حصول کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

خاتونِ اول کے مطابق ہمیں تعصب کے مقابلے میں احترام، خاموشی کے مقابلے میں ہمت اور غفلت کے مقابلے میں جوابدہی کو ترجیح دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی آواز، ان کا تحفظ اور ان کے خواب اہم ہیں، اور آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ اور برابر معاشرہ قائم کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی خواتین کے لیے زیادہ محفوظ ماحول کی فراہمی سے مشروط ہے، اس لیے شہریوں، اداروں اور کمیونٹیز کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا