وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ

0
545

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی جا رہا ہے، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، اعلیٰ حکام اور افسران شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کا عکاس ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس سرکاری دورے سے باہمی گرمجوش تعلقات کو تقویت ملے گی، شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عوامی سطح پر روابط مزید گہرے ہوں گے، جو دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا