عدالت کے حکم پر علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں لے لی گئیں

0
459

راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔

علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جاری تھی۔ دورانِ سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے انہیں جانے کی اجازت دی جائے۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے موقف اختیار کیا کہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں شمار ہوتی ہیں۔ بعد ازاں علیمہ خان جب عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکاروں نے انہیں تحویل میں لے کر دوبارہ عدالت کے اندر منتقل کر دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمہ عدالتی احاطہ نہ چھوڑیں، اس دوران علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ 26 نومبر کے اسی مقدمے میں عدالت کئی بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا