حسینہ واجد کے منجمد بینک لاکرز سے 10 کلو سونا ضبط

0
504

ڈھاکہ: بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے منجمد بینک لاکرز سے 10 کلوگرام سونا ضبط کر لیا، جس کی مالیت تقریباً 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

حکومت نے سابق وزیراعظم کے انسانیت کے خلاف جرائم، کرپشن اور حکومتی عہدے کے ناجائز استعمال کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ رواں برس ستمبر میں ان کے بینک لاکرز اور جوائنٹ اکاؤنٹس منجمد کیے گئے تھے۔

نیشنل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ضبط کیا گیا سونا وہ تحائف تھے جو شیخ حسینہ کو مختلف ممالک کی جانب سے ملے مگر ریاستی خزانے میں جمع نہیں کروائے گئے۔ عبوری حکومت نے بدعنوانی اور ناجائز اثاثوں کی بازیابی کی مہم کو تیز کر دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا