لندن: آکسفورڈ یونین کے تصدیق شدہ مباحثے میں پاکستان نے اس وقت علمی میدان میں برتری حاصل کرلی جب بھارتی وفد کے اہم مقررین—جنرل ایم ایم نروانے، ڈاکٹر سبرامنیم سُوامی اور سچن پائلٹ—عین وقت پر دستبردار ہوگئے۔
پاکستانی وفد میں جنرل (ر) زبیر محمود حیات، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور ڈاکٹر محمد فیصل شریک ہونے کے لیے لندن پہنچ چکے تھے۔ مباحثے کی قرارداد یہ تھی کہ بھارت کی پاکستان پالیسی عوامی جذبات بھڑکانے کی حکمت عملی ہے۔
بھارتی وفد نے اپنے نامزد مقررین کے انکار کے بعد غیر معروف افراد کو متبادل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، جسے مباحثے کے معیار کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی مقررین منطقی سوالات اور علمی جواب دہی سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹ گئے۔
پاکستانی وفد مکمل تیاری کے ساتھ موجود تھا جبکہ بھارت کی عدم شرکت اس کی سفارتی اور بیانیاتی کمزوری کا اظہار سمجھی گئی۔






