ٹی20 رینکنگ ، صائم ایوب نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی

0
428

دبئی: پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف ہوم ٹرائی سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور آئی سی سی ٹی20 انٹرنیشنل آل راؤنڈر رینکنگ میں دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

23 سالہ صائم ایوب نے پانچ اننگز میں مجموعی طور پر 118 رنز بنائے، سٹرائیک ریٹ 114.56 رہا، اور 4 میچوں میں 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

آخری دو میچوں میں انہوں نے بالترتیب 27 اور 36 رنز سکور کیے اور دونوں میچز میں ایک، ایک وکٹ بھی لی، جس کی بدولت وہ سیریز میں فیصلہ کن رہے۔

ان بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صائم ایوب نے زمبابوے کے کپتان سکندر رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 295 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ سکندر رضا 289 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا