ملی سائرس کی منگنی نے مداحوں کو خوش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتی انگوٹھی بھی سب کو حیران کر دی ہے۔ ریڈ کارپٹ پر پہلی جھلک کے بعد جیولری ماہرین انگوٹھی کی قیمت کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں۔
انگوٹھی ڈیزائنر جیکی آئیش نے تیار کی ہے، جس میں ایک کُشن کٹ ہیرا 14 کیرٹ سونے کی دلکش اور روایتی ڈیزائن والی انگوٹھی میں جڑا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہیرے کا ایسٹ ویسٹ سیٹ انداز اور تقریباً 1.3 ریشو اسے انتہائی قیمتی بناتے ہیں۔ ہارپرز بازار نے اس کی قیمت 75 ہزار سے 150 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 4.23 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی ہے۔
کچھ جیولری ایکسپرٹس کے مطابق اگر مرکزی پتھر واقعی 4 سے 5 کیرٹ کا ہو تو انگوٹھی کی قیمت 450 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 12.87 کروڑ پاکستانی روپے) تک ہو سکتی ہے۔
ملی سائرس کے مداح اس نئی محبت بھری شروعات پر خوش ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر بحث اب بھی انگوٹھی کی قیمت کے گرد جاری ہے۔






