روسی صدر پیوٹن سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے

0
458

روسی صدر ولادی میر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے نئی دہلی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا اور دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

صدر پیوٹن کا یہ دورہ یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ روسی وزیرِ دفاع اینڈری بلیوس بھی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان لڑاکا طیاروں اور ایئر ڈیفنس سسٹمز سے متعلق ممکنہ معاہدوں پر بات چیت ہو سکتی ہے۔

دہلی ایئرپورٹ پر صدر پیوٹن کے استقبال کے لیے خصوصی ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی خواتین نے روایتی رقص کے ذریعے انہیں خوش آمدید کہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا