آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ فعال، باغ کو بگ سٹی کا درجہ دیدیا گیا

0
295

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے اور باغ کو بگ سٹی کا درجہ دے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2026 میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی اور مشکل وقت میں عوام کا اعتماد جیتنے والی پارٹی ہی پیپلز پارٹی ہے۔

فیصل ممتاز راٹھور نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ کے تحت ہر شہری 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کروا سکے گا اور ریاستی معاملات میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے باغ میں ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا اور نوجوانوں کے لیے یونیورسٹی کیمپس کے قیام کی بھی یقین دہانی کروائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا