صحت مند زندگی کے لیے نیند اور ورزش کا امتزاج

0
299

اچھی صحت کے لیے عام طور پر نیند اور ورزش دونوں کو اہم سمجھا جاتا ہے

، مگر ایک نئی طبی تحقیق نے واضح کیا ہے کہ دونوں میں سے کون زیادہ ضروری ہے؟

جرنل کمیونیکیشن میڈیسن میں شائع اس تحقیق کے مطابق مجموعی صحت کے لیے نیند ورزش کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق میں ماہرین نے بتایا کہ مناسب اور معیاری نیند جسمانی کارکردگی، ذہنی توازن اور مجموعی صحت پر ورزش سے کہیں زیادہ گہرا اثر ڈالتی ہے۔

تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں زیادہ تر افراد نیند اور ورزش دونوں کے لیے تجویز کردہ معیارات کو پورا کرنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔

اس تناظر میں اگر صحت کو بہتر بنانے کے لیے ترجیح دی جائے تو نیند پر توجہ مرکوز کرنا زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے،

کیونکہ یہ مجموعی جسمانی اور ذہنی صحت پر ورزش کے مقابلے میں گہرا اثر ڈالتی ہے۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ تر افراد روزانہ 7 گھنٹے سے کم سوتے ہیں اور 8 ہزار قدم سے کم چلتے ہیں۔

محض ہر آٹھ میں سے ایک فرد ہی دونوں اہداف کو پورا کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔

تحقیق کے لیے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 70 ہزار سے زائد افراد کے نیند اور جسمانی سرگرمیوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس سے معلوم ہوا کہ نیند پر توجہ مرکوز کرنا مجموعی صحت کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ ڈیٹا ساڑھے 3 سال میں اکٹھا کیا گیا تھا

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 17 فیصد افراد کی نیند کا دورانیہ 7 گھنٹے سے کم ہوتا ہے جبکہ وہ روزانہ 5 ہزار سے کم قدم چلتے ہیں۔

ایسے افراد میں دائمی امراض، موٹاپے اور دماغی

امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے تسلیم کیا کہ یہ تحقیق کچھ حد تک محدود ہے کیونکہ اس میں ذاتی ٹریکنگ ڈیوائسز کے ڈیٹا پر انحصار کیا گیا،

جو مکمل درستگی یا جامعیت کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

اس کے باوجود نتائج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نیند پر توجہ مرکوز کرنا مجموعی صحت کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔

محققین نے کہا کہ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ نیند پر پوری توجہ دی جائے اور روزانہ کم از کم 7 گھنٹے سونے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر نیند کا دورانیہ 7 گھنٹے تک ہو تو افراد جسمانی طور پر بھی زیادہ فعال اور متحرک ہو جاتے ہیں، جس سے مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ورزش سے قبل نیند پر توجہ مرکوز کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

ان کے مطابق نیند کو ترجیح دینا جسمانی توانائی، عزم اور جسمانی سرگرمیوں کی صلاحیت بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سونے سے قبل اسکرینوں کے استعمال سے گریز، نیند کے وقت کا تسلسل برقرار رکھنا اور سونے کے لیے پرسکون ماحول بنانا نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا