عباس عراقچی کا ٹرمپ سے 32 ہزار ہلاکتوں کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ

0
404

تہران اور واشنگٹن کے درمیان بیانات کی جنگ میں تیزی آ گئی ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 32 ہزار ہلاکتوں کے دعوے پر ایران کا ردعمل سامنے آ گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ٹرمپ سے اپنے دعوے کے ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اعداد و شمار پر شبہ ہے تو شواہد فراہم کیے جائیں۔ ان کے مطابق ایرانی حکومت مکمل شفافیت کے ساتھ تمام متاثرین کی فہرست جاری کر چکی ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ جاری کردہ فہرست میں 3 ہزار 117 عام شہری اور 200 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ جنوری کے مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد مارے گئے جبکہ 800 سے زائد افراد کو پھانسی دیے جانے کا خدشہ تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کے معاملے پر تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا