قسطوں پر موٹر سائیکل فروخت کرنیوالے کے نام پر 23 لاکھ کے چالان

0
475

لاہور میں قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے ایک شہری کے نام پر 23 لاکھ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان جاری ہوگئے۔ سیف سٹی ذرائع کے مطابق اس شہری کے نام پر 500 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں جن پر مجموعی طور پر 2 ہزار 71 چالان بھجوائے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گڑھی شاہو کا رہائشی یہ شخص 500 سے زائد موٹرسائیکلیں قسطوں پر فروخت کر چکا ہے، تاہم خریداروں نے ابھی تک مکمل رقم ادا نہیں کی یا گاڑیاں اپنے نام منتقل نہیں کرائیں۔ اسی وجہ سے تمام چالان اسی شخص کے نام پر جاری ہو رہے ہیں کیونکہ موٹرسائیکلیں تاحال اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا