کشتی حادثہ، انسانی سمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے، مریم نواز

0
152

اسلام آباد(طلوع نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر مرکزی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانی اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں یوم سوگ منانے کے وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

آخر میں مریم نواز نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا