سراج الحق کا 23 جون کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان

0
157

اسلام آباد(طلوع نیوز)کراچی میں میئر شپ ہارنے کے بعد جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے 23 جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر 23 جون کو احتجاج کیا جائے گا۔ کراچی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کر دیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کا کہنا ہے بلاول بھٹو کی خواہش تھی کراچی کا میئر ایک جیالا ہونا چاہیے۔ یہ اغوا برائے تاوان کی طرح کارروائی کی گئی ہے۔ سوا تین کروڑ کی آبادی پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔بلاول بھٹو کہتا ہے ہم نے ایک مذہبی جماعت کو شکست دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وہ کراچی والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنھوں نے کراچی کے حقوق اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر کراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا