نادرا نے شہریوں کے فیملی ٹری کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
نئے اقدامات کے مطابق 3 سے 10 سال کے بچوں کے بے فارم پر تصویر لازمی ہوگی، جبکہ 10 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لیے جائیں گے۔ 3 سال تک کے بچوں کے لیے بے فارم پر تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نادرا کے مطابق بچے کی پیدائش کے ایک ماہ کے اندر اس کا یونین کونسل میں اندراج کرانا لازمی ہے، تاکہ فیملی ٹری میں کسی غیر متعلقہ شخص کے اندراج کا راستہ روکا جا سکے۔






