بہار کے وزیراعلیٰ کی مسلم ڈاکٹر کا نقاب اتارنے کی ویڈیو وائرل

0
456

بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران خاتون ڈاکٹر کا نقاب ہٹانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈاکٹروں میں تقرری نامے تقسیم کر رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقع اور حجاب میں ملبوس خاتون ڈاکٹر اسٹیج پر تقرری نامہ وصول کرنے آئیں، جس دوران وزیراعلیٰ نے ان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے نقاب کھینچنے کی کوشش کی، حتیٰ کہ دوسری بار بھی ایسا کیا گیا۔ پس منظر میں موجود حکام نے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ باز نہ آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ڈاکٹر کی شناخت نصرت پروین کے نام سے ہوئی ہے، جو حال ہی میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ ویڈیو میں وہ واضح طور پر پریشان اور حیران نظر آئیں۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا، اپوزیشن جماعتوں اور مسلم رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ خواتین کے احترام اور مذہبی آزادی سے متعلق سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔

واضح رہے کہ بہار میں حجاب یا نقاب پر کوئی سرکاری پابندی نہیں، تاہم اس واقعے کو حجاب مخالف رویے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا