پاک بحریہ کا کامیاب میرائل تجربہ

0
143

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطحِ آب سے فضا تک مار کرنے والے ایف ایم 90 این ای آر میزائل کی کامیاب لائیو فائرنگ کر کے اپنی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کیا۔

فائر پاور ڈسپلے کے دوران تیز رفتار فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب نے فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

فلیٹ کمانڈر نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر وقت مکمل طور پر تیار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا