ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشست، قومی و داخلی امور پر گفتگو

0
458

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں ملکی داخلی صورتحال، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے پھیلاؤ سمیت دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے شرکاء کے سوالات کے مفصل اور مدلل جوابات دیے، جبکہ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے افواجِ پاکستان کی جانب سے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق کے غیر مصدقہ معلومات کا پھیلاؤ قومی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، تاہم ایسے آگاہی سیشنز کے ذریعے مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا مؤثر تدارک ممکن ہے۔

طلبہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں پاکستان کا مستقبل قرار دیا۔ طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا کہ ان کے تمام سوالات کے تسلی بخش اور دلائل پر مبنی جوابات دیے گئے۔

نشست کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان کے استحکام، سلامتی اور ترقی کے لیے فوج کے ساتھ ساتھ ہر شہری کا کردار ناگزیر ہے، جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اداروں کے مابین باہمی تعاون اور یکجہتی انتہائی ضروری ہے۔

شرکاء نے کہا کہ نوجوانوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لیے ایسے سیشنز کا تسلسل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس نشست میں پاکستان کے استحکام اور ترقی میں طلبہ کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا گیا، جبکہ فتنہ الخوارج سے متعلق بھی واضح معلومات فراہم کی گئیں۔

آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا